پنجاب جیل خانہ جات میں پولیس کی بھرتیاں مرد اور خواتین اپلائی کریں


اشتہار فارم اور چلان فارم ڈاؤن لوڈ کے لیے نیچے سبز بٹن پر کلک کریں

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے تحت ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل لاہور ریجن کی جیلوں کے رہائشی اضلاع لاہور گوجرانولہ قصور شیخوپورہ ننکانہ صاحب سیالکوٹ نارووال میں وارڈرز مرد اور لیڈی وارڈر سکیل نمبر 7 کی بھرتی کے لیے امیدواران جو کہ درج ذیل شرائط پر پورے اترتے ہوں سے محجوزہ فارم پر درخواستیں دفتر جیل خانہ جات بمقام ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور ریجن لاہور 19 فیروز پور روڈ ایل او ایس سٹاپ نزد کیمپ جیل لاہور بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک 26-6-2023 تک وصول کی جائیں گی درخواست دہندہ مبلغ 500 روپے کا چالان دی بینک آف پنجاب لنک روڈ ماڈل ٹاون لاہور کی برانچ کے اکاونٹ نمبر

PK32 BPUN 6010033033600022

 میں جمع کروانے کا پابند ہوگا جو کہ ناقابل واپسی ہونگے اور مذکورہ چالان کی ایک عدد کاپی درخواست کے ساتھ بطور ثبوت لگانے کا پابند ہوگا درخواست فارم کے ساتھ 2 عدد پاسپورٹ سائز کی تصاویر کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ڈومیسائل قابلیت اور اہلیت کے بارے میں اسناد کی مصدقہ نقول کا ہونا ضروری ہے بھرتی گورنمنٹ کی منظور شدہ پالیسی کے مطابق ہوگی محجوزہ درخواست فارم اور نمونہ چالان (برائے جمع کرائے جانے والی رقم بینک) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کیا جاسکے گا

سرکاری و خود مختار محکموں کے ملازمین اپنے متعلقہ محکموں اور اداروں کی وساطت سے درخواستیں ارسال کریں

پانچ فیصد کوٹہ سابقہ فوجیوں کے لیے مختص ہے جس کے لیے دس سالہ سروس بمعہ ڈسچارج سرٹیفیکٹ (گڈ گریڈڈ) ہونا لازمی ہے نیز امیدوار سابقہ فوجی اور حافظ قرآن کے لیے منظور شدہ بھرتی کے مارکنگ گراف تحت پانچ نمبر اضافی مختص ہیں۔

مردانہ امیدواران کا قد چھاتی کی پیمائش دوڑ نظر کا معائنہ تحریری امتحان اور انٹرویو لیا جائے گا جب کہ زنانہ امیدواران کا قد وزن دوڑ نظر کا معائنہ تحریری امتحان اور انٹرویو لیا جائے گا

تمام امیدواران کو بیان حلفی جمع کروانا ہوگا کہ وہ کسی قسم کی ایف آئی آر یا مقدمہ میں نامزد ملوث مطلوب یا سزاء یافتہ نہ ہیں غلط بیان حلفی جمع کرانے کی صورت میں امیدوار کو بھرتی کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

اگر کسی مرحلہ پر امیدوار کی تعلیمی اسناد ڈومیسائل قومی شناختی کارڈ میڈیکل سرٹیفیکٹ اور بیان حلفی کی پڑتال کے دوران یہ کاغذات جعلی یا غیر تصدیق شدہ پائے گئے تو امیدوار کی بھرتی منسوخ کردی جائے گی اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی نیز نامکمل غلط معلومات پر مبنی درخواستدرخواستیں یکسر مسترد تصور ہوں گی

امیدوار کو انتخاب کے لیے مختلف مراحل میں کئے جانے والے کسی قسم کے اخراجات کی ادائیگی نہ کی جائی گی

محکمہ بھرتی کے پراسس کو کسی ناگریز وجوہ کی بناء پر کسی بھی سٹیج پر جزوی طور پر تبدیل یا منسوخ کر سکتا ہے

فزیکل معیار پر پورا اترنے والے امیدواران کا تحریری ٹیسٹ محکمہ کی طرف سے منظور شدہ ٹیسٹنگ سروس ایجنسی کی طرف سے ڈویژنل ضلعی سطح پر قائم کردہ سینٹر پر لیا جائے گا

امیدواران اپنی شکایات بسلسلہ بھرتی انٹرویو کی تاریخ سے پندرہ دنوں کے اندر اندر ریوو بورڈ جو کہ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات اور ایڈیشنل سیکرٹری جیل خانہ جات پر مشتمل ہے کو پیش کرسکتے ہیں جن کے رابطہ نمبر درج ذیل ہیں بعد میں موصول ہونیوالی درخواستیں قابل قبول نہ ہوں گی 

رابطہ فون نمبر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب

042-99200582

042-99200570

رابطہ فون نمبر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جیل خانہ جات

042-99211747

امیدواران اپنے ہمراہ شناختی کارڈ ڈومیسائل قابلیت اور اہلیت  بارے میں اصل اسناد بوقت طبی معائنہ ٹیسٹ و انٹرویو ہمراہ لائیں تحریری ٹیسٹ و انٹرویو کی تاریخ کی اطلاع علحیدہ بذریعہ اشتہار نہ دی جائے گی جبکہ امیدواران کو بذریعہ وٹس ایپ ٹیکسٹ پیغام ٹیلی فون موبائل فون پر مطلع کیا جائے گا

مذید معلومات کے لیے امیدواران  دفتر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور ریجن لاہور کے فون نمبر 042-99203538 پر اور اپنے ضلع کی جیل خانہ جات پر صبح 9 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جون 2023 مقرر ہے


0/Post a Comment/Comments