قربانی کے گوشت سے متعلق طبی ماہرین کی ہدایات


 طبی ماہرین کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدٍ قرباں پر صحت سے متعلق پیش آنے والی مشکلات سے بچاؤ کے لیے تجاویز پیش کی جا رہی ہیں جن پر عمل کر کے بڑی عید کا مزہ دوبالا کیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر ارشد ہمایوں نے عید الاضحیٰ کے حوالے سے کہا ہے کہ جانور ذبح کرنے کے لیے اوزاروں کو اچھی طرح صاف کریں، جانور ذبح کرنے کے بعد گوشت دو گھنٹے رکھنے کے بعد پکائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ گوشت اچھی طرح دھوئیں، گوشت میں خون کا رہ جانا بیماریوں کا باعث ہوتا ہے، گوشت پکانے کے لیے مرچ مسالوں اور گھی کا استعمال کم سے کم کریں۔ڈاکٹر ارشد ہمایوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گوشت کھانے کے بعد سبز قہوے کا استعمال ہاضمے میں مدد دے گا۔ڈاکٹر منیر احمد کا کہنا ہے کہ گوشت کو زیادہ سے زیادہ دو ہفتے تک کے لیے ڈیپ فریزر میں محفوظ کریں۔لڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، یورک ایسڈ، دل کے مریض میانہ روی سے گوشت استعمال کریں۔گوشت کے ہمراہ سبزی، دہی اور زود ہضم چیزوں کا استعمال لازمی کریں

0/Post a Comment/Comments