پٹرولنگ پولیس پل مانگا ڈیوٹی آفیسر غفران ناصر اور ملازمان کی بروقت 10 کاروائی زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دی جبکہ 1122 کو کال کرنے پر بروقت ریسکیورز نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ نارووال مریدکے روڈ تلونڈی بھنڈراں تتلے پل کے پاس تیز رفتار اور غلط سائڈ پر آتی مسافر بس نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی ۔ بس کی ٹکر سے ایک افراد موقع پر جاں بحق۔جب کے 5افراد شدید زخمی ہو گئے ڈیڈ باڈیز کو بھی ریسکیو جوانوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر دیا ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق گاؤں گد یاں سے ہے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں علاقہ سوگوار زخمیوں میں نثار احمد ولد اسحاق 50 سال،مشتاق ولد محمد دین 56 سال ، رباب بنت مشتاق 6 سال، ثریا زوجہ مشتاق 50 سال، جویریا بنت مشتاق 18 سال شامل ہیں۔ جبکہ گاؤں گدیاں کا رہائشی نصیر ولد بشیر عمر 54 سال موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ بس نمبری LWC-5927 کنگرہ سے لاہور جا رہی تھی۔ موٹر سائیکل سوار نارووال کی طرف آ رہے تھے۔
Post a Comment