ماؤں کے لال بہتر مستقبل کے خواب سجائے یورپ کے سفر پر روانہ ہوئے
رخصت ہوتے وقت سب نے اپنی ماؤں، بہنوں اور بیوی بچوں کو حوصلہ دیا ہو گا
کہ... ماں... بہت جلد گھر کے حالات اچھے ہو جائیں گے بہن کی شادی دھوم دھام سے کریں گے سارا قرضہ چکا دوں گا.
بھائی کو اچھی تعلیم دلاؤں گا بیوی کو کہا ہو پریشان نہ ہونا بچوں کا خیال رکھنا.. جلد تم سب کو بلا لوں گا مکان بھی بن جائے گا اور بچوں کو اچھے سکولوں میں تعلیم دلائیں گے
بہن کو کہا ہو گا کہ اچھے دن آنے والے ہیں تم کو سب کچھ لے کر دوں گا وغیرہ وغیرہ
مگر جانے والے مسافر کو کیا پتہ تھا کہ سب خواب خواب ہی رہیں گ
اور سب کو رولا دو گے ماں تمہاری راہیں تکتے تکتے دنیا ہی چھوڑ جائے گی اور بہنیں، بیوی بچے جیتے جی مر جائیں گے کاش ایسا نہ ہوتا، ویسا نہ ہوتا مگر رب العزت کو یہی منظور تھا وقت آچکا تھا ہمیشہ رہنے والی زندگی انتظار میں تھی صدق دل سے دعا ہے کہ سب کی باڈیاں مل جائیں تاکہ لواحقین کو کبھی نہ ختم ہونے والا انتظار نہ کرنا پڑے... اللہ تعالیٰ اپنے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقے سب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فر
Post a Comment