پسرور میں منی پٹرول پمپس کی بھرمار سول ڈیفنس اور انتظامیہ سمیت سب اداروں کے افراد خواب خرگوش کے مزے لینے لگے .


 سیالکوٹ. پسرور میں منی پٹرول پمپس کی بھرمار. سول ڈیفنس اور انتظامیہ سمیت سب اداروں کے افراد خواب خرگوش کے مزے لینے لگے

.پسرور میں سیالکوٹ میں بے تحاشا منی پٹرول پمپ کسی وقت بھی بڑے حادثے اور تباہی کا باعث بن سکتے ہیں دوسری جانب LPG گیس پر ٹیوٹا ہائی ایس اور چھوٹی ویگنیں چلنے لگیں جس سے ہزاروں افراد کی جانیں ہر وقت داؤ پر لگی ہوتی ہیں لیکن ٹریفک پولیس کے علاوہ محکمہ سول ڈیفنس سمیت ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر خواب خرگوش کے مزے لےرہے ہیں پسرور.سیالکوٹ ڈسکہ اور سمبڑیال میں قدم قدم پر منی پٹرول پمپ قائم ہیں جو کسی بھی لمحے ناگہانی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں جبکہ دوسری جانب LPG گیس پر ٹیوٹا ہائی ایس اور چھوٹی ویگنیں ہر وقت چلتی ہیں جس سے ہزاروں افراد کی جانوں ہو ہر وقت خطرہ درپیش رہتا ہے لیکن ٹریفک پولیس اہلکار اور اے سی پسرور غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں جب اس حوالے سے ہماری لاہور سے آئی ہوئی نیوز ٹیم نے شہر پسرور میں پائے جانے منی پٹرول پمپس کا حفیہ وزٹ کیا اور ویڈیو حاصل کی تو نام نا بتانے کی شرط پر اک منی پٹرول پمپ پر ملازمت کرنے والے شخص نے نیوز ٹیم کو بتایا کے محکمہ سول ڈیفنس سمیت سب اداروں کو ان منی پٹرول پمپس کے مالکان ماہانہ منتھلی دیتے ہیں اس لیے کسی ادارے کے فرد کی جرات نہیں کے وہ ہمارے منی پٹرول پمپ سیل کر سکے اس شخص کے یہ الفاظ اداروں کے افراد کے لیے لمحہ فکریا ہیں اور سیالکوٹ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے.

محمد نوید جٹ جوائنٹ سیکرٹری سینٹرل پریس کلب پسرور

0/Post a Comment/Comments