کرنل ظفر علی گل انتقال کر گٸے۔;
پسرور 1965 اور 1971 کی جنگوں کے غازی کرنل ریٹاٸرڈ ظفر علی گِل وفات پاگئے۔ وہ گزشتہ 3 سال سے علیل تھے۔ انہیں 1971 کی جنگ کے بعد بھارتی فوج نے فتح گڑھ کی جیل میں قید کیا تھا جہاں سے وہ اپنے ساتھی فوجی افسروں کے ساتھ سرنگ کھود کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ جس پر ایڈیٹر حکایت عنایت اللہ نے کتاب فتح گڑھ سے فرار میں ان کا ذکر پاکستانی فوج کے ہیروز میں کیا۔ وہ کرنل ندیم گل کے والد، سابق ایم پی اے منور گل اور سابق واٸس چیرمین ضلع کونسل ناصر علی گل کے بڑے بھاٸی تھے۔ ان کی عمر 77 سال تھی۔ ان کی نماز جنازہ آج جمعہ 30 جون 2023 شام 6 بجے موضع چرڑ تحصیل پسرور میں ادا کی جائے گی۔
Post a Comment