ملاکنڈ ضلع میں ایک ہی خاندان کے9 افراد کا قتل


 ملاکنڈ ضلع میں ایک ہی خاندان کے9 افراد کا قتل۔

یہ بہت افسوسناک صورتحال ہے،دنیا بھر میں پاکستان اور باالخصوص خیبرپختونخوا میں سالانہ قتل کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ب نیادی وجوہات عدم برداشت، تربیت اور شخصیت سازی کا کوئی انتظام گھر،مدرسہ،تعلیمی ادارہ،اور معاشرے میں نہ ہونا،جوڈیشل سسٹم کامکمل فیل ہونااور جزاوسزاکاکوئی نظام نہ ہونا،جائیداد، اراضی،اور گھریلو تنازعات کے تصفیہ کیلئے گراس روٹ لیول پر باالخصوص کوئی نظام نہیں ہونا،پٹوار اور لینڈ ریکارڈ کی بدترین ناکام نظام کی موجودگی، پولیس سسٹم کی کرپشن اور ناکامی،باالخصوص تنازعات کو پیشگی فہم کرکے حادثہ کو رونما ہونے سے پہلے اقدامی سوچ کا نہ ہونا،آئس،اور دیگر نشوں کی کھلے عام موجودگی اور آسان فراہمی،ایک عادی نشہ باز عام آدمی کی نسبت9 گنا زیادہ اپنے قریب ترین لوگوں کیطرف  تشدد پر مائل ہوتاہے۔اسلحہ کی فراوانی،اس طرح مہنگائی،بےروزگاری، اور معاشرے میں طبقاتی تقسیم اور عدم مساوات بھی بعض حادثات میں فیکٹر ہوتے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments