پولیس نے کیمروں کی مد د سے 56 کلو چرس ‘15کلو افیون برآمد کرلی‘2ملزم گرفتار


 لاہور پولیس اور سیف سٹیز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کیمروں کی نشاندہی پر منشیات سپلائر سے 55 کلو چرس اور 15کلو افیون برآمد کرلی۔پنجاب سیف سٹیز مانیٹرنگ ٹیم نے محمود بوٹی کے علاقے میں مشکوک رکشہ دیکھا۔ باغبانپورہ پولیس کو فورا مشکوک رکشہ چیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔چیکنگ پر رکشہ سے پرویز خان نامی ملزم منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔یس پی اویس شفیق نے بتایا کہ ملزم پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کا کام کرتا ہے۔گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔شاہدرہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرلیاہے۔ شاہدرہ پولیس نے ملزم کفائت اللہ کو گرفتار کرکے ایک کلو 490 گرام چرس برآمد کر لی ۔

0/Post a Comment/Comments