چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں کی مغربی ہواؤں کاسلسلہ گرمیوں میں منتقل ہو رہا ہے اوران کی وجہ سے بارشیں ہورہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جون میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور گرمی میں اضافے کی وجہ سے بارش کا امکان ہے، ان کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت بارش کی وجہ سے نیچے آ جائے گا۔ آئندہ 24گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب میں ہلکی بارش کا امکان ہے، ان کا کہنا تھا کہ مئی میں 127 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں اور 63 سالوں میں دوسری مرتبہ مئی میں اتنی بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے جولائی کے آغاز سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔مون سون کا سلسلہ جولائی سے ستمبر تک جاری رہے گا، اس دوران شمالی علاقوں میں معمول سے تھوڑی زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے دوران درجہ حرارت معمول یا معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔موسلا دھار بارشوں کے باعث اربن اور فلیش فلڈنگ ہوسکتی ہے، جبکہ بالائی کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گلیشیرز پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
Post a Comment