ڈی ایس پی پسرور اور ایس ایچ او سٹی کی بروقت کاررواٸی، قبضہ گروپ کی طرف سے غریب محنت کش کی اراضی ہتھیانے کی کوشش ناکام بنا دی گٸی۔ پسرور : تحصیل پسرور کے گاٶں کلوٸے میں ملزمان افضل وغیرہ نے جعلی اقرار نامہ تیار کرکے محنت کش مختار کو 4 کنال قیمتی اراضی سے محروم کرنے کی کوشش کی، ڈی ایس پی پسرور ملک رضا حسنین اعوان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر طیب حسین بھٹی نے ملزمان کے خلاف فراڈ اور جعلسازی کا مقدمہ درج کر کے متاثرہ شخص کو انصاف کی فراہمی یقینی بنا دی۔ ملزمان نے جعلی اقرار نامہ میں لکھا تھا کہ انہوں نے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے میں اراضی کا سودا طے کر کے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے ادا کر دیے ہیں جبکہ 15 لاکھ باقی ہیں۔ تاہم دوران انکواٸری ملزمان رقم کی اداٸیگی کا ثبوت پیش نہ کر سکے۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی طرف سے مظلوم شخص کو فوری اور سستاانصاف فراہم کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے
پسرور سٹی پولیس( ایس ایچ او طیب حسین بھٹی ) کی کاروائی قبضہ گروپ کی طرف سے غریب محنت کش کی اراضی ہتھیانے کی کوشش ناکام

Post a Comment