ڈی پی او سیالکوٹ کے حکم پر دوہرے قتل کا مرکزی ملزم وقوعہ کے چند گھنٹوں بعد آلہ قتل سمیت گرفتار


 ڈی پی او سیالکوٹ کے حکم پر دوہرے قتل کا مرکزی ملزم وقوعہ کے فوری بعد گرفتار، آلہ قتل برآمد۔ 

سیالکوٹ: تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ رتہ آرائیاں میں گزشتہ روز میراں بی بی اور اس کی ساس حفیظاں بی بی کو قتل کر دیا گیا۔ مقتولہ میراں بی بی کی موت گلا دبائے جانے کی وجہ سے ہوٸی جبکہ حفیظاں بی بی کو چھری کے وار کر کے قتل کیا گیا۔ دوہرے قتل کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او حسن اقبال نے پولیس افسران ،کرائم سین اور فرنزک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں کو موقع پر بھجوایا۔ ڈی پی او حسن اقبال نے احکامات جاری کئے کہ اگر 6 گھنٹوں میں دوہرے قتل کی اندوہناک واردات کا ملزم گرفتار نہ ہوا تو میں خود تھانہ بیٹھ جاؤں گا۔ ڈی پی او کے بار بار فالو اپ لینے کی وجہ سے ایس ایچ او اکرم شہباز نے  دوہرے قتل کے ملزم 22 سالہ  زوہیب کو گرفتار کر کے اس سے آلہ قتل (خنجر) برآمد کر لیا،ڈی پی او حسن اقبال نے ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

0/Post a Comment/Comments