ڈسکہ دوراران واردات مزاحمت کرنے پر پٹرولنک پولیس کا جوان شہید


ڈسکہ نندی پور پٹرولنگ پوسٹ پر تعینات کانسٹیبل طیب محمود سکنہ بھکڑےوالی نزد ہیڈ بمبانوالہ ڈاکوٶں کی فاٸرنگ سے شہید ہو گیا.

ڈسکہ طیب محمود عمر کی عمر 40 سال تھی اسے مزاحمت کرنے پر ڈاکوٶں نے سر میں دو گولیاں ماریں جس سے موقع پر شہید ہو گیا۔ڈسکہ شہید کی نعش پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ڈسکہ بھیج دی گٸی۔ ڈسکہ ڈی ایس پی ڈسکہ ملک خلیل احمد نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پٹرولنگ پولیس کانسٹیبل شہید


ابتدائی اطلاعات کے مطابق  لوہیانوالہ گوجرانوالہ کے رہائشی پٹرولنگ پولیس کانسٹیبل  طیب شاہ کو تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ گاؤں بھکھڑیوالی میں موٹر سائیکل سوار 3 نا معلوم ملزمان نے  فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔واقع کی اطلاع پا کر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال ، ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس گوجرانوالہ سید توصیف خیدر ، ڈی ایس پی ڈسکہ ایس ایچ او  تھانہ بمبانوالہ اور پولیس کی بھاری نفری  موقع پر پہنچ چکی ہے ۔  پی ایف ایس اے ، آئی ٹی  و دیگر تفتیشی  ماہرین پر مشتمل ٹیموں نے  کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پٹرولنگ پولیس کانسٹیبل کے ناحق قتل کے افسوسناک واقع کا نوٹس لیتے ہوئے  تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے  جلد از جلدگرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

 اس سلسلہ میں ناکہ بندی کرکے فرار ملزمان کی تلاش و گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں  انشاء اللہ واقع میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر  مقتول کانسٹیبل کی فیملی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

0/Post a Comment/Comments