سیالکوٹ پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک ایک کانسٹیبل زخمی چھینی گئی کار برآمد


 تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سے گاڑی چھین کر فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی مظفر پور پھاٹک پر پولیس سے مڈبھیڑ  پولیس کانسٹیبل زخمی 2 ڈاکو ہلاک 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 کس مسلح ڈاکو رنگپورہ کے علاقہ سے آتشیں اسلحہ کے زور پر شہری علی حسن سے ویگن آر کار چھین کر فرار ہو ئے. واردات کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے شہر بھر میں سخت ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کو گرفتار کر نے کے احکامات جاری کیے .تھانہ اگوکی کے علاقہ مظفر پورہ پھاٹک کے قریب تھانہ اگوکی یو سی اسکواڈ نے چھنی ہوئی کار کو روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے  اندھا دھند فائرنگ  کردی جس کی زد میں آکر پولیس کانسٹیبل عامر سہیل  شدید مضروب ہو گیا. پولیس ٹیم  نے دفاعی حکمت عملی کے تحت جوابی فائرنگ کی، فائرنگ رکنے پر چیک کیا تو 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو چکے تھے جبکہ تیسرا ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا ہے. ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے زخمی پولیس کانسٹیبل عامر سہیل کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال، نے ہسپتال میں زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی اور اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے جوانمردی سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پر شاباش دی. ڈی پی او نے فرار ہونیوالے ڈاکو کو فوری تلاش کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں.

ترجمان سیالکوٹ پولیس

0/Post a Comment/Comments