پنجاب پولیس سیالکوٹ نے شمعون گینگ کے چار افراد کو دوران ڈکیتی گرفتار، کر لیا


 .سیالکوٹ. مراد پور پولیس کی کاروائی ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث شمعون گینگ کے چار ملزمان گرفتار لاکھوں روپے نقدی و مال مسروقہ برآمد.

تفصیلات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایات پر سیالکوٹ پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے.

.اس سلسلہ میں تھانہ مراد پور کی پولیس نے SHO  انسپکٹر میاں محمد عبدالرزاق کی زیرنگرانی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو سرغنہ شمعون عرف کالا سمیت گرفتار کر لیا ہے.

.ملزمان نے دوران تفتیش تھانہ کوٹلی لوہاراں.تھانہ ہیڈمرالہ. تھانہ مراد پور کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے پولیس نے ملزمان سے دوران تفتیش شہریوں سے چھینی گئی ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی.

.چھ لاکھ مالیتی چھ موٹرسائیکلیں.موبائل فونز اور جدید اسلحہ برآمد کر لیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے بعد ملزمان سے مزید ریکوری عمل میں لائی جائے گی.

0/Post a Comment/Comments