واشنگٹن: انسانی جسم سے نکلنے والی ایک خاص بو مچھروں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے جس کی وجہ سے وہ کسی بھی انسان کو دوسروں کی نسبت زیادہ کاٹتا ہے مؤقر تحقیقاتی جریدے کرنٹ بائیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مچھروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے والی جس انسانی بو کا جسم سے اخراج ہوتا ہے وہ مرکب زیادہ تر پنیر یا ددھ میں پایا جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق ماہرین نے حقائق سے آگاہی کے لیے ایک شیشے کے پنجرے کو استعمال کیاجس میں سینکڑوں افریقی ملیریا مچھر قید کی گئے اور پھر اس پنجرے کو 8 افراد کے ایک خیمے سے منسلک کیا گیا تا کہ مچھروں پر جسمانی بو کے اثرات کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔اس تجربے کے دوران ماہرین کو علم ہوا کہ مچھر اس انسانی جسم کی بو کی جانب زیادہ متوجہ ہوتے ہیں جو carboxylic acids بشمول butyric acid پر مشمتل ہو۔واضح رہے کہ butyric acid ایک ایسا فیٹی ایسڈ ہے جو انسان معدے میں بنتا ہے جب کہ قدرتی طور پر مکھن، سخت پنیر، دودھ، دہی اور کریم میں بھی پایا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مچھر ایسے انسانوں کی جانب زیادہ توجہ نہیں دیتے ہیں جن کی جسمانی بو میں carboxylic acids کی کمی ہوتی ہے۔ ماہرین کے علم میں یہ بھی آیا کہ ٹی ٹری آئل میں پائے جانے والے ایک جز monoterpenoid eucalyptol کی مہک بھی مچھروں کا پسند نہیں ہے جب کہ یہ مرکب عموماً ماؤتھ واش اور کھانسی کے سیرپ میں عموماً استعمال کیا جاتا ہے۔جونز ہوپکنز بلومبرگ پبلک اسکول آف ہیلتھ کی اس تحقیق میں شامل ماہرین کے مطابق برآمد ہونے والے نتائج سے ہمیں ایسا مرکب تیار کرنے میں مدد ملے گی جو مچھروں کو مارنے یا ان سے دور رکھنے میں مدد فراہم کر سکے گا۔واضح رہے کہ مئی 2023 میں ورجینیا ٹیک کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اگر آپ مچھروں کو خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو ناریل کی مہک اس سلسلے میں معاون و مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
مچھر کے کاٹنے سے 30 سرجریاں، متاثرہ شخص کومے میں چلا گیا
ماہرین کے مطابق ایک فرد کی جسمانی مہک 350 سے زائد منفرد کیمیکلز کے امتزاج کا نتیجہ ہوتی ہے جن میں سے کچھ کیمیکلز ہمارا جسم بناتا ہے جب کہ دیگر ہمارے اندر موجود بیکٹریاز بناتے ہیں۔
Post a Comment