سیالکوٹ پولیس کا ایکشن کالج میں طلباء کو حراساں کرنے والا پروفیسر گرفتار مقدمہ درج.
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے معروف سرکاری کالج کے شعبہ اردو کے سربراہ پروفیسر ناصر اکبر کے خلاف کالج میں طلبہ کو جنسی طور پر حراساں کرنے کے الزامات شواہد کے ساتھ موصول ہوئے جس پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے انتہائی حساس اور شرمناک واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود کو فوری قانونی کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے۔ڈی پی او کے احکامات کی روشنی میں تھانہ رنگپورہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈی پی او کہنا ہے کہ شعبہ تدریس جیسے مقدس پیشہ اور تعلیمی درسگاہوں کا وقار مجروح کرنے والے ذہنی بیمار جنسی درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں دوران تفتیش قانون و انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا اور ملز م کو عدالت سے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔
.محمد نوید جٹ جوائنٹ سیکرٹری سینٹرل پریس کلب پسرور
Post a Comment