درندگی کی انتہا لنگے گاؤں سے کچھ دن قبل اغواء ہونے والے بچے کی لاش کے ٹکڑے برآمد


 پسرور درندگی کی انتہا لنگے گاؤں سے کچھ دن قبل اغواء ہونے والے بچے کی لاش کے ٹکڑے برآمد 

پسرور کے نواحی گاؤں لنگے کے محنت کش محمد شفیع اللہ کے اغواء ہونے والے کمسن بچے کی لاش نواحی گاؤں سلیمکے کےکھیتوں سے برآمد11 سالہ بچہ زاہد 10 روز قبل گھر سے لاپتہ ہوا تھا تھانہ بڈیانہ پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا تھا. پسرور زاہد کی لاش 10 روز بعد سلیمیکے گاؤں کے کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے درندہ صفت ملزمان نے بچے کو قتل کرکے نعش کے  ٹکرے ٹکرے کرکے کھیتوں میں پھینک دیے تھے ناقابل شناخت بچے کی نعش کی شناخت والدیں نے اسکے کپڑوں سے کی. 

 تھانہ بڈیانہ پولیس مصروف تفتیش ہے.

محمد نوید جٹ جوائنٹ سیکرٹری سینٹرل پریس کلب پسرور



0/Post a Comment/Comments