کیا ہم سچے مسلمان اور محبِ وطن پاکستانی ہیں؟
تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ لدھیوالا میں فوت ہونے والی 22 سالہ لڑکی کی نعش کو قبر سے نکال کر اس کے ساتھ زیادتی کی شرمناک خبر سامنے آٸی ہے۔
سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر پی ٹی آٸی کی سیاسی ورکر خاتون کے ساتھ زیادتی کی افواہیں گردش میں ہیں۔
روزانہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی خبریں رپورٹ ہو رہی ہیں۔
ایک سیاستدان کی اپنی بیوی کے ساتھ بیڈ روم کی ویڈیو واٸرل کر دی گٸی ہے۔ ہم اخلاقی طور پر پستی کی آخری تہہ تک پہنچ گٸے ہیں۔ رہی سہی کسر مہنگاٸی، کرپشن، ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں اور آٸین اور قانون کی عدم پاسداری اور انسانی حقوق کی پامالی نے نکال دی ہے۔ خدارا اس قوم کی اخلاقی تربیت کریں۔ سیاستدان، علما، صحافی، اساتذہ اور ذمہ دار عہدوں پر براجمان سرکاری آفیسرز اعلیٰ اخلاقیات اپناٸیں اور معاشرے میں اچھاٸی کے کلچر کو فروغ دیں۔
Post a Comment