فی تولہ سونے کے نرخ نئی بلندترین سطح پرآ گئے
ایکسپریس نیوز کے مطابقعالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 2022 ڈالر کی سطح پر آگئ۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کا اثر ملکی سطح پر بھی دیکھنے میں آیا اور مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 1400 روپے بڑھ کر 226900روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ 1200 روپے کے اضافے سے 194530 کی نئی بلند ترین سطح پرآگئے۔
Post a Comment