قصورمیں تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقہ کھریپٹڑ میں شادی کی پہلی رات میاں بیوی دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اہل خانہ جنریٹر کرایہ پر لے کر آئے جس کا دھواں ان کی جان لے گیا۔کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر گیا تھا جس سے نوبیاہتا جوڑے کا دم گھٹ گیا، دونوں میاں بیوی شرافت علی اور سونیا کی نعشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ایس ایچ او احد گجر کا کہنا تھا کہ ورثاء نے متفقہ طور پر کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ بغیر پوسٹمارٹم کے نعشیں تھوڑی دیر بعد ورثاء کو دے دیں گے۔
Post a Comment