رانا الطاف حسین سب انسپکٹر نور پور 35 سال پنجاب پولیس کی ڈیوٹی کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے


 جناب رانا الطاف حسین صاحب

[ساکن نور پور] 34 سال 04 ماہ اور 03 دن کی "عوامی و سماجی نظم و نسق کی پاسبانی (Police)" کی خدمات کے بعد بطور سب انسپیکٹر (پنجاب پولیس) تھانہ کوٹلی لوہاراں (ضلع سیالکوٹ) سے سبکدوش (Retire) ہو گئے ہیں۔


✍️ جناب رانا الطاف حسین صاحب

31 دسمبر 1986ء کو بطور سپاہی (Constable) پنجاب پولیس کا حصہ بنے۔

☜ اگر آپ کے حاصلات و امتیازات کی بات کی جائے تو اپنی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر (04 مئی 2023ء اپنی سبکدوشی تک) متعدد مرتبہ (کُل سترہ بار) "محکمہ پولیس پنجاب" سے سرکاری امتیازات [تعریفی اسناد، نقد انعامات، ترقیاتی ستارے (CC-III) اور باقاعدہ اگلے عہدوں پر ترقی (Promotion) وغیرہ] حاصل کر چکے ہیں۔


✍️ جناب رانا الطاف حسین صاحب

نے 19 اکتوبر 2017ء کو بطور اسسٹنٹ سب انسپیکٹر ( ASI) جبکہ یکم مارچ 2022ء کو بطور سب انسپیکٹر (SI) ترقی پائی۔


✍️ جناب رانا الطاف حسین صاحب

نے 05 مئی 1963ء کو محترم چوہدری غلام رسول طور (راجپوت) کے ہاں نور پور (نزد کلاسوالہ) میں جنم لیا۔


؏  ہم مہمان نہیں  رونقِ محفلِ تھے 

    مدتوں یاد رکھو گے، کوئی آیا تھا

                                                          (میاں ادریس)

0/Post a Comment/Comments