ٹوئٹر نے تمام اکاؤنٹس کو اَن فالو کر دیا
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کے اکاؤنٹس سے بلیو ٹِک ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں اب ٹوئٹر ویریفائیڈ کے نام سے بنے اکاؤنٹ نے تمام اکاؤنٹس کو اَن فالو کر دیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ’Twitter Verified‘ اکاؤنٹ پر فالوونگ اب ’زیرو‘ پر پہنچ گئی ہے جو کہ اس سے قبل تقریباً 420،000 تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو فالو کئے ہوئے تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بلیو سبسکرپشن کیلئے ادائیگی نہ کرنے والے اکاؤنٹس کو ٹوئٹر کی جانب سے یکم اپریل سے بلیو ٹِک ہٹانے کا انتباہ کیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر سب سے پہلے 2009 میں تصدیق شدہ اکاؤنٹس کیلئے بلیو ٹِک متعارف کرایا گیا تھا تاکہ صارفین کو مشہور شخصیات، سیاستدان، کمپنیاں، برانڈز،خبر رساں اداروں اور عوامی مفاد کے اصل اکاؤنٹس کو پہچاننے میں مدد ملے۔واضح رہے کہ ٹوئٹر نے پہلے کبھی تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لئے کوئی فیس نہیں لی تھی۔
Post a Comment