ڈیلیوری بوائے سے برگر بوتل لوٹنے والے ڈاکوؤں کو پولیس نے پکڑ لیا
وزیرآباد نواحی علاقہ جوڑا چوڑا کے قریب ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جس میں ڈاکو گن پوائنٹ پر ڈیلیوری بوائے سے دو برگر اور ایک بوتل چھین کر فرار ہوگئے۔واردات میں ملوث ملزمان کی تعداد 2 تھی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے دو برگر اور ایک بوتل برآمد کر لی۔وزیرآباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک پسٹل اور 450 روپے نقدی بھی برآمد کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Post a Comment