چنیوٹ میں خبر چلانے کے لیے پیسے لینے پر خاتون نے ٹی وی چینل کے رپورٹر کو گولی ماردی۔خاتون نے رپورٹر راجہ نواز ماہی کو دکان میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا اور خود کو بھی گولی مار لی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ نواز نے ایک سال پہلےاس کی ڈھائی سالہ بچی کے قتل کی خبریں چلانے اور ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے رقم اور طلائی زیورات وصول کیے جو تقریبا 9 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ مقتول رقم واپس نہیں کر رہا تھا جس پر ڈی پی او چنیوٹ کو درخواست بھی دی مگر رقم واپس نہ مل سکی۔اس لیے یہ انتہائی قدم اٹھایا
Post a Comment