جائیداد ہڑپ کرنے کے لیے اپنے بھائی پر کتے چھوڑ دیئے ملزم گرفتار


 

سیالکوٹ( ڈاکٹر مرزا ایم بی قمر )خون سفید ہو گیا،مکان ہڑپ کرنے کے لئے حقیقی بھائی کا سنگل سے درخت کے ساتھ باندھ کر اس پر کتا چھوڑ دیا،ملزمان کے تشدد اور کتے کے بار بار کاٹنے سے شدید زخمی ہونے والا ہسپتال داخل،ڈی پی او نے وقوعہ کے فوری بعد مرکزی ملزم کو گرفتار کروا دیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ مہدی پور میں خون سفید ہونے اور قانون شکنی کی بدترین واردات ہوئی،ایک شخص منیر احمد نے اپنی اہلیہ اور بیٹے سمیت مکان ہڑپ کرنے کے لئے اپنے حقیقی بھائی محمد اکرم پر حملہ کر دیا،اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کیا ملزمان نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے زخمی محمد اکرم کو سنگل سے درخت کے ساتھ باندھ کر اس پر کتا چھوڑ دیا جس کے بار بار کاٹنے سے محمد اکرم مذید زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا،ملزمان موقع سے فرار ہو گئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملزمام کی فوری گرفتاری کے احکامات دئیے،آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او حسن اقبال نے دل ہلا دینے والے واقعہ کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مقامی پولیس کو ڈیڈ لائن دی،ڈی پی او کی جانب سے دی جانے والی پروفیشنل ”ٹپس“ اور بار بار فالو اپ لینے کی وجہ سے پولیس نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے استعمال سے مرکزی ملزم منیر کو گرفتار کر لیا،جس پر اعلیٰ پولیس افسران کی طرف سے ڈی پی او حسن اقبال اور سیالکوٹ پولیس کو شاباش دی گئی،تھانہ کوٹلی سید امیر میں متاثرہ شدید زخمی شخص محمد اکرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا،ڈی پی او حسن اقبال نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ مقدمہ کے دیگر ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے میرٹ پر کی جانے والی تفتیش کی پراگرس سے انہیں روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھا جائے

0/Post a Comment/Comments