صوبائی دارالحکومت لاہور میں سابق پولیس افسران بھی شوٹرز کے نشانے پر آگئے، سابق ایس پی پولیس چوہدری فرحت عباس کو گھر کی دہلیز پر گولیاں مار دی گئیں۔پولیس کے مطابق سابق ایس پی (ر) پولیس چوہنگ ٹریننگ سنٹر چوہدری فرحت عباس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں موٹر سائیکل سوار شوٹر کو ہیلمٹ پہنے آتے دیکھا جا سکتا ہے ۔فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزم نے اپنی بائیک کھڑی کر کے گھر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھتے ہوئے سابق پولیس افسر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ایس ایس پی سی آئی اے لیاقت علی نے ملزمان کی گرفتاری پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں فرحت عباس شاہ کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا ہے، سابقہ پولیس آفیسر کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ بیوہ بھابی حرا بی بی اور سکیورٹی گارڈ عارف آفریدی کو گرفتار کر لیا ہے، مقتول نے بیوہ بھابی کو ذاتی سکیورٹی گارڈ رکھنے سے منع کیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم 02 ہفتے سے مقتول کے گھر کے قریب ہوٹل میں رہائش پذیر تھا، ملزم نے قتل کرنے سے قبل حلیہ تبدیل کیا اور قتل کے بعد بھی حلیہ تبدیل کیا، تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے،جلد تمام حقائق سے پردہ اٹھائیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ملت پارک کے قریب بسطامی روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزم نے فائرنگ کر کے سابق ایس پی فرحت عباس کو قتل کر کے فرار ہو گئے تھے۔
Post a Comment