گوجرانوالہ : ون ویلنگ کا خونی کھیل جاری ، کانسٹیبل سمیت دوافراد جاں بحق

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں نواب چوک کے قریب ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان کی موٹر سائیکل پولیس بیریئر سے ٹکرا گئی۔گوجرانوالہ میں تیزرفتاری دو جانیں نگل گئی ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں پولیس کانسٹیبل سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ون ویلر کی شناخت مظفر جبکہ پولیس اہلکار کی شناخت امتیاز کےنام سے ہوئی ہے ۔ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments