ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر خاتون نے احتجاجاً خود کو نیم برہنہ کرلیا


فیصل آباد میں مقدمے کا اندراج نہ ہونے پر ماں نے بیٹیوں کے ہمراہ احتجاج کیا۔ تھانہ ڈی ٹائپ کے سامنے احتجاجاً خاتون نے خود کو نیم برہنہ کر لیا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے 17  افراد کے خلاف مقدمہ درج اور 3 کو گرفتار کرلیا۔تھانہ ڈی ٹائپ کے سامنے سڑک پر خود کو نیم برہنہ کرنے والی خاتون کا الزام ہے کہ گزشتہ رات اس کے رشتے داروں نے اسے اور اس کی دو بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کو کال کر کے ملزمان کو پکڑوایا تھا لیکن آج جب وہ تھانے پہنچی تو پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او کے حکم پر  پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

0/Post a Comment/Comments