خونی کھیل ون ویلنگ کے خلاف سیالکوٹ پولیس کا زبردست کریک ڈاؤن 70 منچلے گرفتار موٹر سائیکلیں بند مقدمات درج

سیالکوٹ پولیس

خونی کھیل ون ویلنگ کے خلاف سیالکوٹ پولیس کا زبردست کریک ڈاؤن 70 منچلے گرفتار موٹر سائیکلیں بند مقدمات درج

.تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ سید ذیشان رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ نے ٹیم کے ہمراہ علی الصبح سڑکوں پر اودھم مچاتے ہوئے ون ویلنگ ، ریسنگ ،ہوائی فائرنگ اور سٹنٹ بازی جیسے خطرناک کرتب کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے منچلے نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 70 افراد کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے ملزمان کے قبضہ سے ون ویلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے کر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ڈی پی او سیالکوٹ سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ موت کا کھیل جس کی وجہ سے سینکڑوں ماؤں کی گودیں اجڑ چکی ہیں سیالکوٹ پولیس اس خطرناک کھیل کو روکنے کے لیے بھر پور عزم کے ساتھ مصروف عمل ہے تاہم والدین کو چاہیے کہ وہ بھی اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں اس جان لیوا کھیل سے باز رکھیں.

0/Post a Comment/Comments