جعلی میجر سے 60 کلو گرام چرس برآمد مقدمہ درج

۔



کل تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے پاک آرمی کے وردی میں ملبوس ایک جعلی میجر کو 60 کلو چرس برآمد کر کے گرفتار کیا تھا ،
محکمہ ایکسائز کے جاری کردہ بیان میں یہ بلکل واضح لکھا تھا کہ پاک آرمی کے وردی میں ملبوس جعلی میجر کو 60 کلو چرس برآمد کر کے گرفتار کیا گیا ، مزکورہ بندے کا ہماری پاک فوج سے کوئی تعلق نہیں اور یہ ایک پیشہ ور منشیات سمگلر ہے اور منشیات سمگلنگ کیلئے رینٹ کی گاڑیوں کا استعمال کرتا رہا، لیکن سوشل میڈیا پر کچھ شر پسند عناصر پاک فوج کو بدنام کرنے کی غلیظ کوشش کر رہے ہیں اور غلط بیانی کر کے مزکورہ شخص کو پاک آرمی کا میجر ظاہر کر رہے ہیں ،
لہذا ایک بار پھر یہ وضاحت ضروری ہے کہ مزکورہ شخص کا پاک آرمی سے کوئی تعلق نہیں اور بھیس بدل کر صرف پاک آرمی کے وردی کا غلط استعمال کر رہا تھا، جس کو محکمہ ایکسائز نے کامیابی سے گرفتار کیا ، محکمہ ایکسائز منشیات کے ڈیلروں ، سہولت کاروں اور سمگلروں کے خلاف ہمہ وقت الرٹ ہے اور انکی کسی بھی چال ، فریب اور اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا اور نہ مستقبل میں ہونے دینگے ، انشاء اللہ
محمد ریاض ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان

میجر صاحب سے صرف 60 کلو چرس برآمد ہوئی ہے جو کہ سرکاری نمبر پلیٹ گاڑی میں لے جارہے تھے مقدمہ درج 

0/Post a Comment/Comments