ڈاکٹرز کی سپاری لینے والے 2ٹارگٹ کلرزگرفتار
کراچی میں پولیس اور وفاقی ادارے نے ڈاکٹرز کے قتل کی سپاری لینے والے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے ۔پولیس اور وفاقی ادارے نے خفیہ اطلاع پر کامران چورنگی کےقریب کارروائی کرتے ہوئےبڑے ڈاکٹر کی سپاری لینےوالے 2 اجرتی قاتل گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان کےقبضےسے2ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلیے گئے ۔ایس پی گلشن ظفر چھانگلہ کے مطابق گرفتارٹارگٹ کلرزمیں مرسلین عرف فردوس قلیل،صغیرعلی عرف بھائی شامل ہیں ۔گرفتارملزمان نےتفتیش کےدوران انکشاف کیا کہ ملزمان نے پیر کوایک ڈاکٹرکی ٹارگٹ کلنگ کرناتھی، جس کےقتل کی سپاری دبئی سے9 لاکھ روپےدی گئی تھی، ٹارگٹ کلرزنے50ہزارروپے وصول کرلیےتھے، ابتدائی رقم سہولت کارکےذریعےاداکی گئیجبکہ ملزمان نےہدف کانشانہ بناتےوقت ویڈیو بنانے سمیت شہر چھوڑنے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی ۔پولیس کی جانب سے ملزمان کےخلاف مقدمات درج کر کےمزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
Post a Comment