ُپریس ریلیز
ریسکیو1122سیالکوٹ
بتاریخ01اپریل2023
سیالکوٹ: ریسکیو1122نے دل کے عارضہ میں مبتلاء مریض کو بہترین طبی سہولت کے لیے کارڈیالوجی سینٹر علامہ اقبال ہسپتال سے وزیر آباد کارڈیالوجی منتقل کر دیا۔
میڈیا نمائندہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر
گوجرانوالہ سید کمال عابد ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیالکوٹ انجینئر نوید اقبال نے پرنسپل خواجہ صفدر میڈیکل کالج ڈاکٹر عبدالستار اور ڈاکٹر آص
کارڈیالوجی سینٹر انچارج سے میٹنگ کی۔ میٹنگ کا مقصد خواجہ صفدر میڈیکل کالج اور وزیر آباد میں قائم پرویز الہی کارڈیالوجی سینٹر کے درمیان باہمی یاداشت
کے حوالے سے دل کے عارضہ میں مبتلاء مریضوں کو مناسب کارڈیک کئیر کے ساتھ مزید بہترین طبی سہولت کے لیے وزیر آباد کارڈیالوجی منتقل کر ناہے۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے کہا کہ ریسکیو1122عوامالناس کی خدمت میں چوبیس گھنٹے سرشار اور پیش پیش ہے۔ افضل
؎کارڈیالوجی سینٹر علامہ اقبال میموریل ہسپتال سے مریض منتقلی کے لیے ریسکیو اپنی سروسز 24/7مہیا کرے گا۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر
سیالکوٹ بھرپور تعاون کریں گے۔ اس موقع پر پرنسپل خواجہ صفدر نے ریسکیو 1122 کی عوامالناس کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور ریجنل ایمرجنسی
آفیسر گوجرانوالہ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔آج مورخہ 1اپریل کو یاداشت کے تحت پہلے مریض کو ریسکیو کارڈیک ایمبولینس کے ذریعے پرویز الہی کارڈیالوجی سینٹر وزیر آباد منتقل کر دیا گیا۔
Post a Comment