سیالکوٹ FBR کی بڑی کاروائی 80 لاکھ کے جعلی سگریٹ نان ڈیوٹی





سیالکوٹ میں سگریٹ مافیا کے خلاف 80لاکھ روپےمالیت کے جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کا ذخیرہ پکڑ کرلی ہمارے نمائندے نبیل نعمت کی رپورٹ کے مطابق خفیہ زرائع کی رپورٹ پر FBRریجنل ٹیکس آفس سیالکوٹ کےآرٹی او سیالکوٹ انفورسمنٹ نیٹ ورک نے چیف کمشنرسیدہ نورین زہرہ کی ہدائت پر خفیہ زرائع سے معلومات کی بنیاد پرنان ڈیوٹی پیڈ جعلی سگریٹ کےخلاف آپریشن کے لیے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹ حاصل کیے ۔ غفران سید ڈی سی آئی آر۔عمراحمد مہتاب اسسٹنٹ کمشنرآئی آر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سگریٹ مافیاکے خلاف کاروائی کرتے ھوئے 80لاکھ روپے مالیت کے جعلی نان ڈیوٹی پیڈ سگرٹ ضبط کر لیے ہیں۔قانون کے مطابق سگریٹ بنانے والی کمپنیوں پر لازم ھے کہ وہ FBRٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ساتھ منسلک ھوں اور سگریٹ کے ہر پیڈ پر ٹیکس سٹیمپ چسپاں کریں۔اسسٹنٹ کمشنرآئی آرعمر احمد نے کہا ھے کہ FBRنے جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ دوکانوں اور گوداموں کی نشاندھی کے لیے موثرٹیمیں تشکیل دی ہیں۔جوموقع پر ہی کاروائی کرنے کے مجاز ھونگے جس سے ٹیکس چوروں کی حوصلہ شکنی ھوگی اور قومی خزانےکو اربوں روپے کاریونیو حاصل ھوگا۔

0/Post a Comment/Comments