اینٹی کرپشن نے عثمان ڈار سمیت تینوں بھائیوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیا ہے
سابق مشیرپنجابحکومت عبدالحئی دستی اینٹیکرپشنہیڈکوارٹر آفس لاہورکے طلب کرنے کے باوجود گزشتہ روز تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہ ہوئے ۔عبدالحئی دستی کے گھر سے چند روز قبل محکمہ اینٹیکرپشنپنجاب نے چھاپہ مار کر 15کروڑ روپے سے زائد برآمد کئے تھے۔عبدالحئی دستی نے مبینہ طور پر رشوت اور کک بیکس سے حاصل کی گئی یہ رقم گھر میں چھپا رکھی تھی۔محکمہ اینٹیکرپشننے عبدالحئی دستی کو طلبی کا دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دریں اثناپی ٹی آئیرہنما عثمان ڈار نے آج تفتیشی افسرکو اپنا بیانریکارڈکرایا۔عثمان ڈار کو سیالکوٹ میں پبلک ہیلتھ اور لوکل گورنمنٹ میں جاری سکیموں کے ٹھیکوں میں رشوت لینے کے الزام میں درج مقدمہ میں طلب کیا گیا۔عثمان ڈار پر من پسند افراد کو ٹھیکے دیکر نوازنے کاالزام ہے۔پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے جواب جمع کرانے کے لئے آج 9 مارچ تک کی مہلت مانگی تھی ۔عثمان ڈار، عمر ڈار، عامر ڈار نے سارے منصوبے بغیر نقشہ منظوری کے ٹھیکہ پر دئیے ۔اس کیس میںپبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایس ڈی او جہانگیر بٹ کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے ۔جہانگیر بٹ کے بیان کے مطابق ان سے پانچ لاکھ روپے لے کر ان کی ٹرانسفر رکوائی گئی اورایک ٹھیکیدار نے عامر ڈار کی بیٹی کی شادی کا سارا خرچہ اٹھایا۔ترجمان محکہ اینٹیکرپشنپنجاب نے بتایا کہ ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جہانگیر بٹ کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج ہے اور اسی مقدمہ میںتحریک انصافکے رہنما عثمان ڈار اور انکے بھائیوں کی انکوائری کی جا رہی ہے۔ترجمان کے مطابق اینٹیکرپشننے عثمان ڈار ، عمر ڈار اور عامر ڈار تینوں بھائیوں کے اثاث جات کی تفصیلات اگلی پیشی پر طلب کر لی ہیں
Post a Comment