پے کی قدر میں کمی، ڈالرز و ترسیلات زر میں قلت کے باعث غیر ملکی ایئر لائنز کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن (پی ٹی اے اے)نے ٹریول انڈسٹری کیلئے موجودہ صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایئر انڈسٹری 1 ارب ڈالرز سے بڑی انڈسٹری ہے، اگر ملک میں بین الاقوامی فلائٹ آپریشن متاثر ہو تو اس شعبے سے وابستہ75 ہزار کے قریب لوگوں کے بےروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔
پی ٹی اے اے کے وائس چیئرمین ندیم رضا نے دیگر عہدیداران کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال ایسی ہے کہ ہر کوئی مادر پدر آزاد ہوگیا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملازمین کی فی کس تنخواہ تقریبا 40ہزار روپے ماہانہ ہے، ترسیلا ت زر کی پریشانی میں تین بار کرایے بڑھ چکے ہیں، 40 ہزار روپے کا دبئی کا ٹکٹ اب 2 لاکھ 46 ہزار کا ہوگیا ہے۔
انہوں نے حکومت سے موجودہ صورتحال سے نکلنے کیلئے اقدامات کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ ملک میں ڈالرز نہیں ہیں تاہم ا س صورتحال کے حل کیلئے کوئی اقدام تو اٹھایا جائے، حکومت اور اسٹیٹ بینک اس مسئلے کو مشترکہ طو رپر حل کرنےکیلئےاقدامات کریں
Post a Comment