پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان بیٹری کی دکان میں لوٹ مار کرنے پہنچے تھے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کلاسوالہ ڈاٹ کام کو موصول ہوگئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہیلمٹ پہنے ڈاکوؤں کو بیٹری کی دکان میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ملزمان نے کیس کاؤنٹر کا صفایا کرنے کے بعد جب فرار ہونے کی کوشش کی تو دکاندار نے فائرنگ کی، ایک ڈاکو پہلے دکان میں زخمی ہوا، زخمی ڈاکو دکان کے باہر فرار ہوا تو دکاندار ڈاکو پر فائرنگ کرتے ہوئے باہر آیا اور کچھ فاصلے پر جاکر زخمی ڈاکو سڑک پر گرا اور ہلاک ہوگیا۔فوٹیج میں ڈاکو کے دیگر ساتھیوں کو موقع سے فرار ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں مارٹ میں ڈکیتی کی واردات عوام نے ناکام بنا دی، تین مسلح ڈاکو مارٹ میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تاہم اسی دوران ایک ڈاکو کو مارٹ میں موجود افراد نے پکڑ لیا جبکہ ڈاکو کے دو ساتھی موقعے سے فرار ہوگئے، علاقہ مکیوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔
Post a Comment