دورحاضرمیں ہرشعبہ زندگی میں نت نئی ایجادات کی بدولت جہاں انسان کے لیے بہت سی آسانیاں پیداہوئی ہیں وہیں انسان کی غیرمعمولی سہولت پسندی ،ناقص غذا،آلودگی اورجسمانی ورزش کے نہ ہونے کی وجہ سے بہت ساری بیماریوں نے معاشرے کوجکڑلیاہے گذشتہ کچھ سالوں سے ہرنیا،رسولی ،اپنڈکس ،وغیرہ بیماریوں کی شرح میں جس تیزی سے اضافہ ہواہے وہ انتہائی تشویش ناک امرہے ان امراض میں مبتلامریضوں کوآپریشن جیسے تکلیف دہ طریقہ کارسے گزرناپڑتاہے آپریشن میں متاثرہ مقام پرکَٹ کے بعد ہی علاج معالجہ ممکن ہوتاہے جس سے مریض کوذہنی وجسمانی اذیت کا سامناکرناپڑتاہے اورکچھ دن اسے Bed Restکے لئے بھی درکارہوتے یوں بظاہریہ معمولی ساآپریشن طویل مشقت کاسبب بن جاتاہے ۔لیکن پسرورکے مایہ نازفرزندڈاکٹرمیاں ولیدانجم نے لیپروسکوپک سرجری میں شب وروزمحنت وریسرچ کرکے ایکUltra Grasper“نامی آلہ ایجادکرکے اس تکلیف دہ عمل کومختصردورانیہ میں بغیرکسی کٹ کے ممکن بناکرسرجری کی دنیامیں ایک نئے باب کا آغازکیاہے ان کے اس ایجادکردہ آلہ ’Mian Waleed,s Ultra Grasper“کوانہی سے موسوم کیا گیاہے ۔بظاہریہ چھوٹاساآلہ ہے لیکن اس کی افادیت واہمیت حیران کن حد تک سہولت مند ہے ۔اندرون وبیرون ممالک میں ڈاکٹرمیاں ولیدانجم کی اس ایجادکو پذیرائی ملی ہے اس کااندازہ اس امرسے بھی بخوبی لگایاجاسکتاہے کہ متحدہ عرب امارات کے شعبہ صحت نے اپنے ہاں اس سرجری ڈیپارٹمنٹ میں اس آلہ کے استعمال کی منظوری دے دی ہے اس کے علاوہ نیپال اورالجیریامیں بھی اس سے استفادہ کیاجارہاہے جبکہ انگلینڈ اوردیگریورپی ممالک میں بھی وہ اس کوintroduceمتعارف کروارہے ہیں۔ڈاکٹرمیاں ولیدخوش اخلاق وباکردار ہردل عزیزشخصیت کے حامل ہیں بطور ایک ڈاکٹر اپنے پیشہ کوعبادت سمجھتے ہیں اورانسانیت کی خدمت کو ہرچیز پرمقدم رکھتے ہیں آپ نے بتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں سوکنونڈمیں واقع الغزالی اسکول سے جبکہ میٹرک کاامتحان الفرید اسکول قلعہ کالروالہ سے پاس کیا اس کے بعد اسلامیہ کالج سول لائنزلاہورسے FSC کا امتحان پاس کیا بعدازاں 2013میں ہانگ کانگ سے شکالرشپ پر ایم بی بی ایس MBBS) )کاآغازکیا۔ میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 2019 میں سروسزاسپتال لاہورسے جنرل اینڈلیپروسکوپک سرجری General and laparoscope surgeryمیں سپیشلائزین کی ۔اس کے بعد Edinbrag UKکا MRCSکاامتحان پاس کیا۔آپ پاکستان کے بہترین میدیکل کالجز میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں جن میں فارمرپری رجسٹریشن آفیسر کیپیٹل اسپتال ،فارمرانٹرنشپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اسلام آباد، فارمرمیڈیکل آفیسر حمید لطیف اسپتال لاہور،فارمر ڈاکٹرشیخ زید اسپتال لاہور،فارمرپوسٹ گریجوئیٹ ریذیڈنٹ جنرل سرجری ،ملازمت کا آغازبطور سینئررجسٹرار کیا سہارامیڈیکل کالج نارووال میں بھی کچھ عرصہ ملازمت کی ۔اس وقت THQتحصیل ہیڈ کوارٹرپسرورمیں انتہائی جانفشانی وفرض شناسی سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ تحصیل ہیڈکوارٹر کے علاوہ پسرورکے جدید ترین سہولیات سے مزین النوراسپتال میں بھی آپ مصروف عمل ہیں ۔آپ کو سرجری سے عشق کی حد تک لگاؤ ہے بطور صدرسوسائٹی آف ڈسٹرکٹ سرجن پاکستان آپ کی خصوصی کاوش سے پسرور شہرمیں سرجری کے حوالہ سے مختلف ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے نامورسرجن ڈاکٹرزنے شرکت کی ۔ سرور شہرمیں مختلف مقامات پرفری میڈیکل کیمپس بھی آپ کے منشورکاحصہ ہے آپ نے پسرورشہرکی عوام کی خدمت کے لیے اپنے علاقہ میں رہ کرکام کرنے کوترجیح دی ہے آپ ایک شریف اورپڑھے لکھے خاندان کے چشم وچراغ ہیں اور یقینا صرف پسرور ہی کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کے لئے بھی ایک قیمتی اثاثہ ہیں ۔
اپڈیٹ: کلاسوالہ ڈاٹ کام
Post a Comment