علاقہ تھانہ ساندہ سے دو گھنٹے قبل دوکس نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس حراست سے انتہائی مطلوب ملزم علی رضا کھوکھر کو چھڑوا لیا اور سرکاری رائفل SMG بھی چھین لی اور فرار ہوگئے سی آئی اے اقبال ٹاؤن کی دوسری ٹیموں نے تعاقب کرتے ہوئے میلاد چوک ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم میں گھیرا ڈال لیا تو ہمراہی ملزمان کی فائرنگ سے مفرور ملزم علی رضا کھوکھر شدید مضروب ہو گیا جس سے دو گھنٹے قبل وقوعہ میں چھینی ہوئی رائفل SMG بھی برآمد ہوگی جس کو شدید مضروبی کی حالت میں جناح ہسپتال روانہ کر دیا گیا فرار کروانے والے اور ملزم علی رضا کھوکھر کو مضروب کرنے والے دونوں نامعلوم ملزمان کا پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے تلاش شروع کر دی ملزم علی رضا کھوکھر اقبال ٹاؤن ڈویژن لاہور میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا ہے اور لاہور کی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل تھا جس پر 302 کے (6) مقدمات ، بھتہ دھشتگردی ، اور زنا بالجبر جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اور ریکارڈ یافتہ ہے
ڈی ایس پی / سی آئی اے اقبال ٹاؤن محمد علی بٹ
Post a Comment