ڈکیتی رابری سمیت دیگر سنگین جرائم کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب خطرناک ملزم اپنے انجام کو پہنچ گیا ملزم عاشق عرف عاشقی پنجاب کے " موسٹ وائنٹڈ " ڈاکوؤں میں شامل تھا ملزم کا گینگ پنجاب کے پانچ اضلاع کی پولیس کو ڈکیتی و راہزنی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا ملزم کا گینگ آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری کردہ انتہائی مطلوب گینگز کی لسٹ میں بھی شامل ہے ملزم کو آج گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا اور مال مسروقہ کی برآمدگی کیلئے لے جایا جارہا تھا تھانہ کینٹ کی حدود میں لمباں والہ قبرستان کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے چھڑانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس نے اپنی حفاظت میں جوابی فائرنگ کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ملزم محمد عاشق بھی زخمی ہوا جو جانبر نہ ہوسکا ملزم کے دیگر ساتھی تاریکی میں فرار ہوئے جن کا تعاقب جاری ہے گوجرانوالہ پولیس عوام کی جان و مال کے دشمن خطرناک ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے ۔ سی پی او گوجرانوالہ ڈکیتی ، راہزنی اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزمان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جارہا ہے ۔ رانا ایاز سلیم سی پی او گوجرانوالہ
Post a Comment