عمران خان نے اپنا 10 نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا


*‏تحریک انصاف/ مینار پاکستان جلسہ

عمران خان نے اپنا 10 نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا



*1*۔ اوور سیز پاکستانیوں کو ملک کے اندر سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا۔


*2۔* لانگ ٹرم میں برآمدات میں بتدریج اضافہ کرنا


*3۔* ملک بھر میں سیاحت کو فروغ دیکر نا صرف اُس سے ڈالر کمانا بلکہ لوگوں کو اُس سے نکلے لیول پر لوگوں کو روزگار فراہم کرنا۔


*4۔* ملک بھر میں وسیع پیمانے پر معدنیات کی کھوج لگا کر اُس سے ملک کی آمدن میں اضافہ کرنا۔


*5۔* ملک میں چھوٹی اور درمیانی صنعت کو فروغ دینا جس سے نا صرف کاروبار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے بلکہ اُسکی ایکسپورٹ سے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ بھی ہوگا۔


*6۔* زراعت پر خاص توجہ دینا جس سے ملک زرعی پیدوار میں خود کفیل ہو سکے اور زراعت کی درآمدات کم ہونے زر مبادلہ کو بھی بچایا جا سکے۔


*7۔* پاکستان کے بڑے سرکاری ادارے جو خسارے میں چل رہے اُنکی ری اسٹرکچرنگ کر کے منافع کے قابل بنانا۔


*8۔* ٹیکس نیٹ کا دائرہ وسیع کرنا، اس وقت اتنی بڑی آبادی کے ملک میں صرف 25 لاکھ افراد انکم ٹیکس دیتے ہیں، اسکو بڑھانا 


*9۔* منی لانڈرنگ روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنا جس سے نہ صرف کثیر سرمایہ بیرون مُلک جاتا ہے بلکہ کرپشن کو بھی فروغ ملتا ہے (قانون کی حکمرانی)


*10۔* غریب اور پسماندہ افراد کیلئے وسیع پیمانے پر فلاحی پروگرام، جس میں سرفہرست صحت کارڈ، نوجوانوں کیلئے بلا سود قرضے، چھوٹے کاروباری افراد کیلئے جدید ترین سٹال (ریڑھی) مہیا کرنا، گھریلو ملازمین کیلئے کنٹریکٹ بیس ملازمتیں جس سے اُنکے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہو، احساس پروگرام کی توسیع، غریب گھرانوں کیلئے راشن پروگرام، گھر بنانے کیلئے بلا سود قرضے، کچی آبادیوں کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ مستقل گھر، وغیرہ

0/Post a Comment/Comments