گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ تقسیم انعامات کی تقریب

پسرور(چاندی کلاسوالہ) مرے کالج سیالکوٹ سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف ملک و قوم بلکہ کالج کا نام روشن کیا ہے جس کے لیے کالج کی بنیاد رکھنے والے مبارک باد کے مستحق ہیں. ان خیالات کا اظہار امریکہ میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مین اور سابق طالب علم مرے کالج شیخ بشارت اقبال نے گورنمنٹ مرے کالج کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات و وظائف میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا. تقریب کی صدارت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز مرزا نے کی جبکہ ان کی معاونت وائس پرنسپل پروفیسر نصیر احمد غازی اور پروفیسر احتشام رضا نے کی۔ مارگین سٹیٹ یونیورسٹی امریکہ کے پروفیسر ڈاکٹر عمر خان، ممتاز پاکستانی بزنس مین،سابق طالب علم مرے کالج سیدعابد علی شیرازی، نائب صدر سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت عامر مجید شیخ سابق چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ انجنیئر خاور انور خواجہ،صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ ممتاز صحافی و دانشور محمد آصف بھلی جنرل سیکرٹری سیرت اسٹڈی سینٹر اسد اعجاز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رانا اشتیاق بطور مہمان ذی وقار تھے. تقریب میں ڈی سیالکوٹ مرے آئٹس کے کوآرڈینیٹر عبدالشکور مرزا, جنید آفتاب شیخ اور مرزا آصف بیگ نے بھی شرکت کی. پروگرام کی نظامت کے فرائض فرائض پروفیسر ندیم قیصر، پروفیسر ندیم اسلام سلہری اور پروفیسر مہر الیاسن ے سرانجام دئیے. مہمان خصوصی بشارت اقبال شیخ نے کہا کہ مرے کالج ایک شاندار روایات کا امین ادارہ ہے. ہم کالج کی بہتری اور اس کا تعلیمی معیار بہتر کرنے میں ہزاروں میل دور امریکہ میں رہ کر بھی اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. انہیں خوشی اس بات کی ہے کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز مرزا اور ان کی ٹیم ان کی توقعات پر پورا اتر رہی ہے. مہمان خصوصی بشارت اقبال شیخ نے اپنی اور اپنی فیملی کی طرف سے کالج کے مستحق طلبہ و طالبات کے وظائف کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا جبکہ کالج کی مسجد کی تعمیر و مرمت مکمل ہونے تک مالی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی. صدر تقریب پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز مرزا نے اپنے سپاسنامے میں ایک طویل عرصے بعد کالج میں تقسیم انعامات کی تقریب کے انعقاد پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے محسن مرے کالج بشارت اقبال شیخ اور ان کی فیملی ممبران کو خوش آمدید کہا اور ان کی کاوشوں سے مرے کالج کی مسجد کی تعمیر و مرمت, کمپیوٹر کلاس روم کا قیام اور مستحق طلبہ و طالبات کو وظائف کا باقاعدگی سے اجرا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بشارت اقبال شیخ سات سمندر پار رہتے ہوئے بھی اپنے مادر علمی کی ہمیشہ یاد رکھتے ہیں اور بہتری اور فلاح و بہبود کے لئے عملی طور پر بھرپور حصہ لیتے رہتے ہیں. جس کی مرے کالج کے سابق طالب علموں کو تقلید کرنی چاہیے. تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات اور اساتذہ میڈل اور اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ محسن مرے کالج بشارت اقبال شیخ کی طرف سے طلبہ و طالبات میں خطیر رقم کے وظائف بھی تقسیم کئے گئے

0/Post a Comment/Comments