راولپنڈی: بسنت پر پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس نے ویڈیو فوٹیجز کے ذریعے شناخت دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
آر پی او راولپنڈی سید خرم اور سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ایسے عناصر کی ویڈیو فوٹیجز کے ذریعے شناخت کرکے گرفتاریوں کے لیے کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیے۔ پولیس نے تھانہ بنی اور تھانہ صدر بیرونی کے علاقوں میں شناخت مکمل کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تھانہ بنی پولیس نے ویڈیو کے ذریعے شناخت کر کے ملزم توقیر عرف مانی گجر کو گرفتار کر کے رائفل اور گولیاں برآمد کیں جبکہ صدر بیرونی پولیس نے ویڈیو سے شناخت کر کے ملزم فتح شیر کو گرفتار کرلیا، پسٹل برآمد کیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے ساتھ ویڈیوز کے ذریعے بھی ملزمان کو گرفتار کر رہی ہے، اس ضمن میں مختلف ذرائع سے حاصل کردہ ویڈیوز پر پولیس کی آئی ٹی اور دیگر ٹیمیں کام کر رہی ہیں، شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔
Post a Comment