وفاقی حکومت کا منی بجٹ پر آرڈیننس نہ لانے کا فیصلہ


ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی حکومت نے منی بجت پر آرڈیننس نہ لانے کا فیصلہ کرلیا۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ فنانس بل کل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، پارلیمنٹ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا جب کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت سے ملاقات کی جس میں منی بجٹ کے بنیادی نکات، معاشی اہداف پر بات ہوئی اور آئی ایم ایف سے پیکیج ملنے کے بعد کی حکمت عملی بھی زیر بحث آئی۔

اسحاق ڈار نے عارف علوی کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک آرڈیننس جاری کرکے ٹیکسوں کے ذریعے اضافی ریونیو اکٹھا کرنا چاہتی ہے۔

اس ضمن میں صدر مملکت نے آرڈیننس کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو تجویز پیش کی کہ معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا زیادہ مناسب ہوگا۔

0/Post a Comment/Comments