شہر رسول نگر ساروکی چیمہ سکول سے واپسی پر فائرنگ سے تین بھائیوں سمیت چار طالبعلم قتل, راہگیر باپ بیٹا زخمی ۔ مقتولین کی عمریں 13 ، 15 اور 24 سال بتائی جارہی ہے جبکہ زخمیوں میں راہگیر 7 سالہ سلمان بھی شامل ہے۔ واقعہ نواحی علاقے ساروکی میں پیش آیا۔ پولیس تھانہ احمد نگر نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سپتال وزیرآباد منتقل کردیا تفصیلات کے مطابق تھانہ احمد نگر کے علاقے ساروکی میں مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بنیاد پر چار نوجوان قتل جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شبریز ناصر، حسیب ناصر، گلریز ناصر تین بھائی طالب علم اپنے دوست بلال فیض کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اسکول سے گھر واپس آ رہے تھے کہ رستہ میں گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے چاروں موٹر سائیکل سوار طالب علم نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر 7 سالہ سلیمان اور اس کا والد روزی خان بھی شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی اس دشمنی کے باعث دونوں گروپ کے کئی افراد قتل و زخمی ہو چکے ہیں۔ احمد نگر پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دی ہیں۔
Post a Comment