’پاکستانیوں تم 500 روپے لیٹر بھی ڈلوا لوگے

آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گراتے ہوئے فی لیٹر قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کااضافہ کردیا جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے ہوگئی ہے۔ دیگر مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں۔شدید مہنگائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے حقیقتاً عوام کی چیخیں نکال دی ہیں کیونکہ پیٹرول مہنگا ہونے کا مطلب ہے ددیگراشیاء بھی مہنگی ہونا۔ حکومت کا بھی یہی کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافہ پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی باعث کیا گیا۔ تازہ اضافے کے بعد معروف شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تبصروں میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکاروگلوکار فرحان سعید نے اپنی ٹویٹ طنزاً لکھا کہ پاکستان کے شہری500 روپے لیٹر پیٹرول بھی ڈلوا لیں گے۔ ”وہ قومیں جو اپنے لیے کھڑی نہیں ہوتیں، وہ اس سے بھی بدتر کی مستحق ہیں“۔

0/Post a Comment/Comments