سیالکوٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج میں ریسکیو 1122نے ہنگامی صورتحال میں بروقت کاروائی کے لیے فرضی مشق کا انعقاد کیا

پریس ریلیز

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122سیالکوٹ

بتاریخ23فروری2023


سیالکوٹ:خواجہ صفدر میڈیکل کالج میں ریسکیو 1122نے ہنگامی صورتحال میں بروقت کاروائی کے لیے فرضی مشق کا انعقاد کیا۔


میڈیا نمائندہ ریسکیو سیالکوٹ کے مطابق ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی کسی بھی ہنگامی صورتحال جیسے آگ لگنے اور زلزلہ آنے جیسے خطرات سے بروقت نمبرد آزما ہونے کے لیے خواجہ صفدر میڈیکل کالج میں فرضی مشق کا انعقاد کیا۔ مشق کا مقصد کالج میں پڑھنے والے طالب علم اور اساتذہ و سٹاف کو تربیت دینا تھا تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سب اپنی جانوں کو بچا سکیں۔ فرضی مشق کے دوران آگ لگنے کی صورت میں بلڈنگ کے اندر پھنسے لوگوں کو بچانے کے علاوہ بلند عمارت میں پھنسے لوگوں کو نیچے اتارناا، آگ پر بروقت قابو پانے کا عملی نمونہ پیش کیا گیا۔ ریسکیو 1122نے ریسکیو، واٹر ریسکیو اور فائر کے آلات کے نہ صرف سٹال لگوئے بلکہ ان آلات کو ایمرجنسی میں چلانے کا عملی نمونہ بھی پیش کیا۔ ریسکیو فر ضی مشق کی ا وور آل کمانڈ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کی جبکہ آپریشنل کمانڈ ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد احسان، انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب، فیلڈ ہسپتال عبید اللہLFR اور فائر سیکٹر کی کمانڈ عدنان خالد خانریسکیو سیفٹی آفیسر نے کی۔ ریسکیو محافظین نے ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی قیادت میں حصہ لیا۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل حافظ عبدالستار نے ریسکیو کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی فرضی کا مشق کا مقصد یہ ہے کہ ہم آنے والے ایمرجنسی حالات کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں اور ہمیں پتہ ہونا چاہیئے کہ ہنگامی صورتحال میں ہمارا اگلا قدم کیا ہونا چاہیے۔انہوں نے ریسکیو ٹیم کا کامیاب فرضی مشق کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

0/Post a Comment/Comments