.پسرور.غفران ناصر ASI پٹرولنگ پوسٹ پل مانگا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پل مانگا کے مقام پر ناکے کے دوران ایک کار سوار کے قبضہ سے ایک ناجائز رائفل کلاشنکوف.ایک 9MM پسٹل اور 23 گولیاں برآمد.
.سیالکوٹ. محمد نوید جٹ جوائنٹ سیکرٹری سینٹرل پریس کلب پسرور.
پسرور.تفصیلات کے مطابق SSP پٹرولنگ ہائی وے پولیس گوجرانوالہ اور DSP پٹرولنگ ہائی وے پولیس نارووال طاہر صاحب کی ہدایت پر محمد عرفان سب انسپکٹر انچارج چوکی پٹرولنگ پوسٹ پل مانگا قلعہ کالروالا کی زیر نگرانی ASI غفران ناصر نے اپنی ٹیم رضوان اشرف.عباس منیر. محمد مدنی اور محمد اختر کے ہمراہ قلعہ کالروالا پل مانگا کے مقام پر ناکے کے دوران ایک آلٹو سوزوکی کار سوار کو مشکوک سمجھ کر روکا اور تلاشی لینے پر موجودہ پتہ محلہ خان اکبر ٹاؤن نیو شکریال اسلام آباد مستقل پتہ چھانگی تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے رہائشی عاطف ندیم ولد احمد خان کے قبضہ سے ایک ناجائز کلاشنکوف رائفل.9MM پسٹل اور 23 گولیاں برآمد.جس پر ملزم عاطف ندیم ولد احمد خان کے خلاف تھانہ قلعہ کالروالا میں FIR درج کردی گئی. اس موقع پر سب انسپکٹر انچارج چوکی پٹرولنگ پوسٹ پل مانگا محمد عرفان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کے پٹرولنگ پوسٹ پل مانگا کی حدود میں طرح طرح کے ہونے والے جرائم اور دیگر چور ڈکیٹ گینگ کو گرفتار کرنا اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے.
Post a Comment