پسرور.تھانہ بڈیانہ پولیس کی کاروائی ایک شخص کے قبضہ سے 1360 اور دوسرے شخص کے قبضہ سے 1260 گرام چرس برآمد

 

.پسرور.تھانہ بڈیانہ پولیس کی کاروائی دوران گشت ایک شخص کے قبضہ سے 1360 اور دوسرے شخص کے قبضہ سے 1260 گرام چرس برآمد.


پسرور. تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل کامران کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ محمد بشارت کی زیر نگرانی محمد ارشد ASI نے اپنی ٹیم شوکت اللہ. شبیر حسین.عدنان احمد.محسن علی اور قاسم علی کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی اڈہ بڈیانہ کے مقام پر ایک چاند گاڑی سوار کو مشکوک سمجھ کر روکا اور تلاشی لینے پر سکنہ ساہوچک تحصیل و ضلع سیالکوٹ کے رہائشی بلال حسین ولد غلام حسن کے قبضہ سے 1360گرام چرس برآمد اور ASI تھانہ بڈیانہ محمد یاسین سرفراز نے اپنی ٹیم طیب طاہر.ارشد علی.قاسم علی اور محسن علی نے دوران گشت و ناکہ بندی حیدری چوک بڈیانہ کے مقام پر ایک پیدل شخص کو مشکوک سمجھ کر روکا اور تلاشی لینے پر محلہ قریشاں بڈیانہ پسرور کے رہائشی ناصر ولد حبیب کے قبضہ سے 1260 گرام چرس برآمد جس پر دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ بڈیانہ میں الگ الگ FIR درج کردی گئیں. اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ بشارت گورسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کے تھانہ بڈیانہ کی حدود میں ہونے والے طرح طرح کے جرائم کو روکنا ہماری اولین ترجیح ہے.

.محمد نوید جٹ سینیئر نائب صدر تحصیل پسرور پاکستان فیڈریشن میڈیا کونسل (رجسٹرڈ)

0/Post a Comment/Comments