لاہور نومولود بچے کے اغواء میں ملوث ملزمہ فوزیہ بی بی اپنے شوہر نعیم کے ہمراہ گرفتار،

 


ٹیکرز 

27 دسمبر 2022


سوشل سکیورٹی ہسپتال لاہور سے اغواء ہونے والے نومولود کا معاملہ


سبزہ زار آپریشنز و انویسٹی گیشن پولیس کی مشترکہ کارروائی،


مغوی بچے کو 21 روز بعد کھاڑک سٹاپ ملتان روڈ سے بازیاب کروا لیا،


بچے کے اغواء میں ملوث ملزمہ فوزیہ بی بی اپنے شوہر نعیم کے ہمراہ گرفتار،


جدید ٹیکنالوجی،ہسپتال اور رکشہ کی فوٹیج کی مدد سے بچے کی تلاش ممکن ہوئی، ایس ڈی پی او سبزہ زار


تھانہ سبزہ زار میں قصور کے رہائشی محمد امیر کی مدعیت میں نامعلوم خاتون کیخلاف نومولود کے اغواء کا مقدمہ درج تھا،


میرا بیٹا معذور پیدا ہوا جو فوت ہو گیا تو میں نے نومولود کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنایا، ملزمہ کا اعتراف 


بچے کو اغواء کر کے انڈس ہسپتال لے گئی،گھر والوں کو بتایا کہ میرا بیٹا پیدا ہوا، ملزمہ فوزیہ


ڈی آئی جی آپریشن و انوسٹی گیشن کی سبزہ زار پولیس ٹیم کو شاباش،تعریفی اسناد کا اعلان،


اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن سید حسنین حیدر، ایس پی انویسٹی گیشن صدر ارتضی کمیل بھی موجو تھے،


اہم ترین کیس ٹریس کرنے پر پولیس افسران، اہلکار شاباش کے مستحق ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور


پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گھناؤنے جرم کے مرتکب ملزمان کو گرفتار کیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن 


 تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل 


لاہور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام تر وسائل،پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر

0/Post a Comment/Comments