اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا


اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اوگرا کی سمری وزارت خزانہ کو مل چکی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے مشورے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جائے گا اور پیٹرول،ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کےتیل کی قیمتیں برقراررہیں گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 30نومبرتک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔

حکومتی اعلان کے بعد پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80 پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے رہے گی۔

0/Post a Comment/Comments